ہبلی 27؍ستمبر (ایس او نیوز) نائب صدر ہند وینکیا نائیڈو کی جانب سے گدگ ضلع کا نرگند کھلے عام رفع حاجت سے پاک تعلقہ ہونے کا اعلان اس وقت کیا جب نرگند تعلقہ کے کونور دیہات میں نائب صدر ہندنے مختلف پرگراموں میں شرکت کی۔
ہبلی ہوائی اڈے پرگورنر وجوبھائی والا، ہبلی دھارواڑ کے میئرڈی کے چوہان اور دیگر قائدین نے نائب صدر ہند وینکیا نائیڈو کا استقبال کیا۔نائب صدر کی آمد کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ایئر فورس کے تین ہیلی کاپٹر بھی حفاظتی ذمہ داری ادا کرنے کے لئے تیار تھے۔